Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام ہوگئی۔

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائش پرواز کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس بار بھی راکٹ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔

اسٹار شپ راکٹ نے پرواز کے 30 منٹ بعد ہی خلا میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور طے شدہ وقت سے پہلے ہی راکٹ فضا میں داخل ہوا، جس کے بعد راکٹ بحر ہند میں پھٹ گیا۔

اس حوالے سے امریکی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹارشپ 9 ویں مشن کی بےضابطگی سے آگاہ ہیں، فی الحال اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں اور اس بارے میں وہ برسوں سے بات بھی کر رہے ہیں۔

Related posts

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 روپے فی لیٹرکمی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

اگر اتفاق رائے پیدانہ ہوا تب بھی ترمیم پیش کی جائے گی،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment