Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خبیر پختونخوا کے علاقوں میں انڈے جتنے اولوں سے بڑے پیمانے پر نقصان

خیبر پختونخوا کے مہمند اور خبیر اضلاع کی مختلف تحصیلوں میں گزشتہ رات بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس دوران مختلف علاقوں میں انڈے کے حجم جتنے اولے پڑنے سے کھڑی فصلوں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔

مقامی افراد کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔

کاشتکاروں کے مطابق ان کی ٹماٹر کی کھڑی فصل متاثر ہوئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیار فصل مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری سے ٹماٹر کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث انہیں مالی خسارے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح تحصیل امبار کے علاقے گمبتی میں بھی ژالہ باری سے متعدد گھروں اور زمینوں پر لگائے گئے سولر پینلز ٹوٹ گئے ہیں۔

اسی طرح پچھلے سال اپریل میں اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں ٹینس کی بال کے حجم برابر اولے پڑے تھے جن سے متعدد گاڑیوں، گھروں اور مسجدوں کے شیشوں اور چھتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Related posts

تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ ،کم از کم اجرت 37 ہزار کرنے کی منظوری

admin

تیاری مکمل ، اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment