Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں، آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔

صدر مملکت نے منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے، منشیات کا غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے، انسداد منشیات کیلئے مسلسل اور مشترکہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

Related posts

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment