Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

’’گھبرانا نہیں ٹکرانا ہے’’ کارٹون کے ذریعےبچوں کے لیے آگاہی مہم

محکمہ داخلہ پنجاب “گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن کارٹون سیریز بنا رہا ہے۔

بچے محفوظ پنجاب محفوظ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اینیمیشن کارٹون سیریز کی دوسری قسط جاری کردی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق بچوں کی آگاہی کیلئے کارٹون سیریز میں “حیاء اور بہادر” کے کردار متعارف کروائے گئے،  مہم میں بچوں کیلئے پیغام “بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں ٹکرائیں گے” جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کارٹون سیریز میں بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نامناسب جسمانی رویے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگی۔

Related posts

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

Mobeera Fatima

اسلام آباد ائیر پورٹ کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment