Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

’ہاں میں ہاں ملانے والے کوچ نہ بنیں‘، جیسن گلیسپی کا مائیک ہیسن کومشورہ

آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ کے حالیہ معاملات پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور عاقب جاوید پر شدید تنقید کی ہے۔

برطانوی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی غیر یقینی اور انتشار کا شکار صورتحال سے وہ پہلے ہی آگاہ تھے جب انہوں نے اپریل 2024 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

سابق کوچ کے مطابق پاکستان کی کوچنگ ان کے کیریئر کی نمایاں ذمہ داریوں میں شامل ہوسکتی تھی کیونکہ پاکستان ایک بڑی بین الاقوامی ٹیم ہے جہاں کرکٹ لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں حالات اتار چڑھاؤ اور انتشار کا شکار رہتے ہیں، تاہم وہ اپنے کیریئر میں ایک نئے چیلنج کی تلاش میں تھے، اسی لیے انہوں نے یہ موقع قبول کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام شروع کرتے وقت انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کا اہم کردار ملک میں فاسٹ بولنگ کے پرانے مقام کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا۔

Related posts

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ، ہمیں ڈیلی الائونس کا کہا جا رہا ہے ، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment