Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 93 ہزار 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جس کے بعد انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت  277 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

صدر مملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment