Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر 4 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں  ڈالر  278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے
انڈیکس 77 ہزار560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

Related posts

پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، اجے ساہنی

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی، 497 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment