Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحاتی عمل پر اجلاس  ہوا جہاں انہیں ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9.2 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ انفورسمنٹ نظام کو مزید مؤثر اور فیس لیس نظام کو تیز تر بنایا جائے، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت اورتجاویز کو اصلاحاتی عمل میں یقینی بنایا جائے، ڈیجیٹائزیشن کا مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنوتشکیل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے۔

Related posts

ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

admin

Leave a Comment