Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کیا رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو گئی؟ ساس نے حقیقت بتادی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں خاندانی معاملات اور اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زَد میں ہیں، تاہم ان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو اہلِ خانہ نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں واضح کیا ہے کہ رشتہ بدستور قائم ہے اور ان شاء اللہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ مسائل موجود ہیں تو انہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جا رہا ہے۔

لبنیٰ جبین کے مطابق ایمان رجب نے اپنی شادی جاری رکھنے کا واضح ارادہ ظاہر کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی عطا فرمائے، خصوصاً ان کے بیٹے کیوان سلطان کی بہتری اور مستقبل کے پیشِ نظر۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی کی خلاف ورزی اور دھمکی آمیز رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ ان کے قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اور خاندانی معاملات کو شہرت یا عوامی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

Related posts

سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف

Mobeera Fatima

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

Mobeera Fatima

بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، بشری انصاری برس پڑیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment