Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ساہیوال میں گندم کی کاشت کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران اس بارے بتایا۔

وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے ساہیوال ڈویژن کیلئے نو لاکھ بیس ہزارایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے سات لاکھ تیس ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ”کسان کارڈ“کا اجرا بھی کیا ہے جبکہ اس پیکج میں ہزار ٹریکٹرز اور ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔

Related posts

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Mobeera Fatima

اڈیالہ جیل میں ایک ایڈیشنل ، 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

Mobeera Fatima

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اچانک منظر عام پر آ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment