اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سی ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی، مہم میں ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی مشترکہ ٹیمز حصہ لیں گی۔
ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں یقینی بنائی جائیں۔