Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی خاندان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق تازہ دھمکی آمیز خط پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں کھولا گیا۔ انگریزی میں تحریر خط میں گنگولی اور ان کے خاندان کو ’’ختم‘‘ یا ’’جان سے مارنے‘‘ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے ایسے خطوط موصول ہو رہے تھے، جنہیں ابتدا میں مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا۔

گنگولی فیملی کی جانب سے ٹھاکر پکر پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے، ریاستی حکومت کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے نامعلوم افراد کی جانب سے گنگولی کے خلاف نازیبا اور قابل اعتراض ریمارکس پر مشتمل خطوط موصول ہو رہے تھے، تاہم انہیں ابتدا میں ذاتی ناراضی یا گنگولی کو ناپسند کرنے والے کسی شخص کی حرکت سمجھا گیا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، تین پاکستانی امپائرز شامل

admin

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

Mobeera Fatima

گورنر سندھ کی ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، سونے کا تمغہ بھی دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment