حیدرآباد میں ڈیری مالکان نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا۔
دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ آج سے دودھ 220 روپے لیٹر بیچا جائے گا، انہوں نے کہا کہ باڑہ مالکان فی لیٹر دودھ 14 روپے مہنگا دے رہے ہیں۔
ڈیری مالکان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب اور باڑہ مالکان کی جانب سے اضافی قیمتوں میں دودھ ملنے پر 20 روپے کا اضافہ کررہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر ہے، دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،انتظامیہ کے مطابق 200 روپے سے اضافی قیمت پر دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔