Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔

تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔

اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔

Related posts

رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

4 مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا کر دیئے

Mobeera Fatima

پارا چنار بحران برقرار ، ٹماٹر فی کلو 700 ، پٹرول فی لٹر ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment