Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ اور رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔ وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر میں مبتلا ہیں جنہیں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔

Related posts

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

Mobeera Fatima

فلسطینی صدر سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے ریاض پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment