سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پائیدار بنانے اور آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور ان کے اثرات اور عالمی امن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔