Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گورنر ہائوس میں سازش نہیں ہو رہی ، علی امین گنڈا پور میرے پاس کھانے پر آئیں ، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی رہنما کے پاس خود چل کر جائوں گا ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دعوت دیتا ہوں، میرے پاس لنچ  پر آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، ہم ان کو سیاسی یتیم نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتِ حال بہتر نہیں ، مرکز سے کچھ چاہیے تو میں بات کروں گا۔  کے پی حکومت کو کہا ہے کہ مل کر وفاق سے عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑتے ہیں، اپنے صوبے کا مقدمہ بنائیں گے اور متعلقہ فورم پر بات کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بجلی، پانی،  گیس اور دیگر مقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا ، چیزیں مل کر حل ہو سکتی ہیں، ہم جھگڑا نہیں چاہتے، جھگڑنے کے لیے یہ فورم نہیں ۔وزیراعلیٰ مجھے دعوت دے میں آ جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لفظی جنگ میں ہم نچلی سطح پر نہیں جائیں گے ،جو چیزیں دوسرے صوبوں کی اچھی ہیں، خیبر پختونخوا کو اپنانی چاہیے۔

گورنر نے کہا کہ  شاید مولانا فضل الرحمان کا بھی اتحاد ہو رہا ہے ، بقول مولانا فضل الرحمان کے انکے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

Related posts

برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ریلی

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ واپس کروایا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment