Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کے جنگ بندی خلاف ورزیوں پر خدشات برقرار ہیں، رضا امیری مقدم

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں کو ایرانی عوام اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں۔

رضا امیری مقدم کے مطابق معزز وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ایران کی جانب سے پیش کردہ دس نکاتی منصوبے کی بنیاد پر ہوں گے، جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

Related posts

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

عمان کے ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر حملہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment