کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے کو ریلی کے دوران گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کر رہے تھے کہ حملہ آور نے 3 گولیاں مار دیں۔
39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کولمبیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔