Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 588 روپے فی کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 588 روپے کلو ہو گیا۔

برائلر مرغی کا فی کلو گوشت  4 روپے مہنگا ہو گیا، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 392 اورزندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 406 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے، انتظامیہ نے سبزی کے نئے ریٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 133 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو، ٹماٹر 100 روپے کلو، سبز مرچ 110 روپے کلو، ادرک 575 روپے کلو، لہسن دیسی 385 روپے کلو اور کھیرا فارمی 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

میتھی کی قیمت 290 روپے، بینگن کی قیمت 55 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 150 روپے کلو، شلجم 120 روپے کلو، شملہ مرچ کی قیمت 190 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 680روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

سابق بھارتی کرکٹر انشومن گایکواڈ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment