Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 562 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔

Related posts

30 کرکٹر، ایک بھی اے کیٹگری کا نہیں، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

Mobeera Fatima

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر اضافہ

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی پر اڈیالہ میں 21 ماہ کا خرچہ 55 کروڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment