Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

چیمپیئنز ٹرافی کا 9 واں میچ جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانا ہے بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، دونوں ٹیمیں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment