Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

لندن / ڈبلن، ایران میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ اور آئرلینڈ نے تہران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق سفارت خانے کی سرگرمیاں وقتی طور پر ’’ریموٹ‘‘ طریقے سے جاری رکھی جائیں گی۔

اسی طرح آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئرش سفارتی عملے کو تہران سے نکال لیا جائے گا اور سفارت خانے کی سرگرمیاں اب دارالحکومت ڈبلن سے چلائی جائیں گی۔

دونوں ممالک نے اس فیصلے کو مکمل طورپراحتیاطی اقدام قرار دیا ہے تاکہ عملے کی جانوں کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔

Related posts

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

Mobeera Fatima

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد کھو دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment