Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

 چین کے صوبے شانزی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ  30 افراد بھی لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔

متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز باؤجی شہر میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے تھے۔

Related posts

ٹیکس بل پر اختلافات ، ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100انڈیکس میں 196پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

دو دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، سبزیوں کے نئے سرکاری ریٹ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment