Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک میں بھیک مانگنا منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنا اب ایک منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے طاقتور مافیا سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کروڑوں روپے کماتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بچوں، خواتین اور جعلی معذور افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والوں کو خلیجی ممالک بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث متعلقہ ممالک نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا کاروبار ہے جس میں ہوائی اڈوں پر تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں جنوبی پنجاب سے آ کر بھیک مانگنے والے گروہ طویل عرصے سے سرگرم ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف نمایاں کمی آئی ہے۔

Related posts

بغیر مداخلت ملاقات ، عمران خان کی درخواست پر سیکرٹریز داخلہ ، دفاع ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

Mobeera Fatima

دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا،حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment