Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر کی اونچی اڑان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر 27 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 45 پیسے ہو گئی۔

Related posts

ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، ساجد خان

Mobeera Fatima

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا کو درخواست دے دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment