Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

باجوڑ ، پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ، 3 اہلکار زخمی

ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عبد العزیز نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کے گشت پر تھے ، بھائی چینہ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس میں ایس ایچ او محفوظ رہے تاہم دیگر تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

Mobeera Fatima

کرپشن کیسز ، کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع کو 7 سال قید

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment