Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوتی ہے، رمیز راجا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کے دوران تیار کی جانے والی پچ بابر اعظم کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔

پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سلیکشن کپتان کی بنائی گئی حکمت عملی کے مطابق ہی ہوتی ہے، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کپتان کی حکمت عملی کو ترجیح دی۔

بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان سے یہی کہا تھا کہ آپ نے کیا پلان بنایا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا، انہوں نے حکمت عملی تیار کی اس کے مطابق وکٹ بنائی گئی۔

ر میز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کپتان تھے، ان کو اجازت دے رکھی تھی کہ آپ گیم پلان ترتیب دیں، اپنے کھلاڑیوں کو اس کے مطابق تیار کریں، خاص طور پر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے، کیونکہ وہ کپتان تھے اور گراؤ نڈ میں وہی ہوتا ہے جو کپتان نے پلان تیار کیا ہوتا ہے۔

Related posts

بارشیں اور سیلابی صورتحال، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، سیکڑوں بستیاں ڈوب گئیں ، لاکھوں افراد بے گھر ، مواصلات کا نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment