Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت کے خلاف بابراعظم کی کارکردگی، بڑی امیدیں

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹر بابر اعظم توجہ کا مرکز ہوں گے۔

وہ بھارت کے خلاف میچ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ کل بروز اتوار کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے ایک بھارت کے خلاف ایک نصف سنچری بھی اسکور کی ہے انہوں نے پانچ میچوں میں بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 105 رنز بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ مجموعی طور پر بابر اعظم 141 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 4566 رنز بنا چکے ہیں، سابق کپتان نے بھارت کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر 2021 کو دبئی میں کھیلا تھا۔

اس میچ میں بابراعظم نے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Related posts

این او سی نہ دینا اچھا فیصلہ، ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے، شعیب ملک

Mobeera Fatima

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری

Mobeera Fatima

بوسنیا کے انڈر 21 کھلاڑیوں نے اسرائیل ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment