Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات؛ پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ںے 10 اگست کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ اور سدھنوتی کے کچھ حلقوں میں پولنگ ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور خلافِ حقائق قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے  ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن  کیجانب سے بروقت آگاہ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین بشمول آزاد کشمیر کے چند صحافیوں کی جانب سے پونچھ اور سدھنوتی اضلاع کے کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کی خبریں شیئر کی گئیں تھیں۔ ان حلقوں میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگ بھگ دو ماہ سے جاری احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تصادم کی وجہ سے الیکشن کا عمل پہلے ہی غیر یقینیت کا شکار تھا، جس میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی وجہ سے اضافہ ہوا۔

Related posts

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ ، اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات بارے مشاورت

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment