Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیرالیکشن تیسرا مرحلہ؛ضلع پونچھ اور پلندری میں انتخابات مؤخر

آزاد جموں کشمیرمیں جاری عام انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات موخرکردئیے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ منعقد نہیں ہوگی، ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ میں حسب سابق پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات اور اُمیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا۔

انتخابات کی نںٔی تاریخ  اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد ازاں کیا جائے گا۔

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ںے 10 اگست کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور خلافِ حقائق قرار دیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

Related posts

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنیکی گنجائش نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا ،وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

Mobeera Fatima

فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment