Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج جناح کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ نیلامی کی تقریب شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نئی پی ایس ایل ٹیموں کی نیلامی اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی، جس کا آغاز ریزرو پرائس کے اعلان سے ہوگا۔ ریزرو پرائس کا اعلان نیلامی سے قبل کیا جائے گا۔ نیلامی کا عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور بولیاں ریئل ٹائم میں لگائی جائیں گی۔

سب سے زیادہ بولی دینے والا فریق فرنچائز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے شہر کے انتخاب کا حق بھی حاصل کرے گا۔ کامیاب بولی دہندہ کو فرنچائز کے حقوق 10 سال کے لیے دیے جائیں گے، جو 2035 تک مؤثر ہوں گے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ ممکنہ شہر قرار دیے گئے ہیں، تاہم فہرست سے ہٹ کر کسی شہر کے انتخاب کی صورت میں اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استفعیٰ دے دیا

admin

پیرس اولمپکس، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment