Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

برطانوی جریدے میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔ 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔

دی اکانومسٹ کے مطابق امریکی صدرنے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ امریکی صدر نے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

برطانوی جریدے کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت،اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

مضمون میں کہا گیا کہ امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، جریدے کے مطابق امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related posts

بھارت امریکہ ہے نہ پاکستان افغانستان ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Mobeera Fatima

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

Mobeera Fatima

فنڈز کی کمی ، پختونخوا حکومت کا پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment