ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے فنانسنگ پیکج کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض ہے،
صدر ایشیائی بینک کے مطابق ریکو ڈک اہم معدنیات کی سپلائی چین کو بہتر بنائے گا، ریکوڈک صاف توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل اختراع کو آگے بڑھائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ معدنیات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں مدد دے گا، منصوبہ ملک میں تبدیلی کی اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک کی معاونت پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ہے، بڑے منصوبے سے معیاری ملازمتیں پیدا ہونگی۔
