Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یوم عاشور آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے ، ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں.

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، کراچی میں مرکزی جلوس آج صبح نشتر پارک سے نکالا جائے گا، جلوس سے پہلے نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہو گی۔

پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، گلگت، سکردو، مظفر آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی عاشور کے جلوس نکالے جائیں گے، جلوس کے ہمراہ روایتی علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے ہوں گے، جلوس کے راستوں پر سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں جلوسوں کے روٹ پر غیر ضروری آمدورفت کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

Related posts

آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

Mobeera Fatima

کال ٹریسنگ کے ذریعے نواز ، زرداری ، شہباز ، مریم جیل جائیں گے ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment