Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ارشد ندیم کی سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں مایوس کن کارکردگی

پاکستان کے اولمپئن جیولن تھروور ارشد ندیم نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد عالمی مقابلوں میں واپسی کی تاہم سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ لوسرن انٹرنیشنل میٹ میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی اور وہ نویں پوزیشن حاصل کر سکے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کانٹینینٹل ٹور سلور میٹنگ کا درجہ رکھنے والے اس ایونٹ میں مختلف ممالک کے 18 اتھلیٹس نے شرکت کی۔ ارشد ندیم کی ایک بھی تھرو 80 میٹر کی حد عبور نہ کر سکی جب کہ ان کی بہترین کوشش 78.47 میٹر رہی۔

مقابلے میں جرمنی کے جولین ویبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ مقابلہ ارشد ندیم کے لیے انجری کے بعد پہلا عالمی ایونٹ تھا، جسے آئندہ بڑے مقابلوں کی تیاری کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ارشد ندیم اب اپنی توجہ کامن ویلتھ گیمز پر مرکوز کریں گے جہاں وہ اپنے جیولن تھرو کے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ گلاسگو میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کا مقابلہ 30 جولائی کو منعقد ہوگا۔

Related posts

بھارت نے تیسری مرتبہ چیپمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Mobeera Fatima

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment