Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جو ڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈ یشل کمیشن میں نامزدگی کردی ہے۔

جو ڈیشل کمیشن کے لئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے، خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔سینیٹ سے جو ڈیشل کمیشن کے لئے سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈ یشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔

Related posts

غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

admin

9 مئی مقدمات میں دیہاڑیاں لگ رہی ہیں ، پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کمائے ، فواد چوہدری

admin

Leave a Comment