Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 14 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

فیصل آباد: 9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج

Mobeera Fatima

ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

Mobeera Fatima

ڈالر سستا دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

admin

Leave a Comment