Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت کو ایک اور دھچکا ، برطانوی وزیراعظم کا ویزا قوانین میں نرمی سے انکار

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا لگ گیا ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹامر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے اس دورے میں برطانوی کاروباری افراد کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر ممبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریںگے۔

بھارت پہنچنے سے قبل ویزا پالیسی کے حوالے سےصحافیوں کے سوالات پر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ ویزا معاہدے کی طرف نہیں بڑھے گا اور موجودہ قوانین لاگو رہیں گے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ویزوں کا معاملہ اس منصوبے کا حصہ نہیں اور ہم پہلے سے طے شدہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں۔

 

Related posts

عراق کی جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

admin

ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

Mobeera Fatima

نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اعزاز میں دو اہم قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment