Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 251500 روپے ہوگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 215621 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔فی تولہ چاندی کی قیمت 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2451.98 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم کا آغاز، بیوہ اور معذور ملازمین کے لیے خصوصی کوٹے

Mobeera Fatima

Leave a Comment