Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر سے کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت عالیہ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

Related posts

ہمیں دہرے نظام تعلیم کو ختم کرنا ہو گا، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment