Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

چیمپئینز ٹرافی کیلئے کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا ، بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کر دیا۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا تھا ، بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی  فیڈریشن کے حکام  نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

جادو کرنے پر 7 سال تک قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ ، سینٹ میں ترمیمی بل پیش

Mobeera Fatima

متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں

Mobeera Fatima

جڑواں بھائیوں کے میٹرک میں نمبر بھی ایک جیسے، ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

Leave a Comment