Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معرکہ حق میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت سر کریک تنازعہ پر بڑھک بازی کرنے لگا

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی وزرا نے اپنی فوجوں کے سامنے خفت مٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف پھر سے بیان بازی شروع کر دی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرحدی شہر بھوج کے قریب ایک فوجی اڈے پر دُسّہرہ کے موقع پر فوجیوں کے ساتھ ہتھیاروں کی پوجا کرتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

بھارتی فوجیوں کے سامنے بہادر بنتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے سر کریک (Sir Creek) کے علاقے میں کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔

یہ بیان دیتے ہوئے وہ یہ بات بھول گئے تھے کہ سر کریک کے تنازعہ پر پاکستان کا ہمیشہ اصولی مؤقف رہا ہے۔

سرکریک پاکستان کا بھارتی سرحد کے ساتھ جڑا علاقہ ہے جسے بھارت ہتھیانا چاہتا ہے۔ یہ صوبہ سندھ میں واقع آبی علاقہ ہے جسے کھاڑی یا خیلج کہا جاتا ہے۔

sir creek dispute

 

Related posts

خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مظفر گڑھ میں بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

Mobeera Fatima

دنیا کو دکھانا ہوگا انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment