Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایبٹ آباد ، جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

 ایبٹ آباد میں جیپ حادثہ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

رہسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود بکوٹ نمبل میں پیش آیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مظفر آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے متعلق علاقہ عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کلیاں بازار سے، جاں بحق اور زخمی افراد افراد کلیاں بازار سے خریداری کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

واضح رہے کہ  بکوٹ نمبل روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں ۔

Related posts

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سال 24-2023میں 55ہزار670 کاریں تیار کی گئیں،سروے رپورٹ

admin

اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment