آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی،جنرل عاصم منیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔