Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سانحہ پشاور کے متاثرہ خاندانوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سانحہ پشاور کے متاثرہ خاندانوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے۔ 

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں 15 اکتوبر کو ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں 32 بچے اور 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق اور 40 سے زائد بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ میں شہید بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور سانحے میں بچوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ زخمی بچوں کے کوائف کی حتمی فہرست تیار کر رہی ہے۔ کوائف کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد زخمی بچوں کو بھی 24 گھنٹوں کے اندر امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

سانحے کے بعد اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچوں نے مالکان کے ساتھ عمارت گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول کی دیواریں اور چھتیں بوسیدہ ہو چکی ہیں اور ان کے گرنے کا قوی اندیشہ ہے مگر ’ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘۔

Related posts

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

Mobeera Fatima

کراچی، کارساز پر خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو کُچل دیا، مقدمہ درج

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے، گورنر پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment