Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اتحاد ٹاؤن کراچی میں کھلے نالے میں گر کر 3 سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن کی نواب کالونی میں کھلے نالے میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت پامان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تین سے چار سال کے درمیان تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے نالے میں جا گرا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اتحاد ٹاؤن کی نواب کالونی کا رہائشی تھا اور چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

واضح رہے کراچی میں اس سے قبل بھی کھلے مین ہولوں اور نالوں میں بچوں اور بڑوں کے گرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جن سے قیمتی جانی نقصان ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جس نالے میں بچہ گر کر جاں بحق ہوا وہ کچرے سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث علاقے میں نکاسیٔ آب اور کھلے نالوں کی صورت حال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Related posts

ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر،پی پی کے عمران ندیم اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی منتخب

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت کا وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کا منصوبہ تیار

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment