Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے 2 میچز پنجاب منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے باعث پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے 2 میچز پشاور اور ایبٹ آباد سے منتقل کر دیے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے اعلان کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز پیر سے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے تاہم پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلوں کے نئے مقامات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

14 اکتوبر سے غنی اور حیدرآباد کنگزمین اکیڈمی کے درمیان میچ شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے درمیان مقابلہ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوگا۔

Related posts

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

ٹی20 ٹیم میں بابر اعظم اور رضوان کی واپسی کا امکان ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment