Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پانچویں روز میں داخل: عوام باہر نکلیں اور انقلاب کا آغاز کریں، سہیل آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے، قافلہ گزشتہ شب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر پہنچا جہاں سے آج پشاور کیلئے روانگی ہو گی۔

مارچ ملتوی کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے پی ٹی آئی کے ساتھ 2 اور 3 اکتوبر کو مذاکرات کے 2 ادوار ہوئے تاہم فریقین کے مابین معاہدے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی سمیت متعدد دیگر مطالبات کے حق میں 4 اکتوبر کو لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کیا تھا۔

لکی مروت سے قافلہ کرک، کوہاٹ اور پھر متنی سے ہوتا ہوا خیبر پہنچا جہاں ڈی ٹور روڈ پر پڑاؤ ڈالا گیا۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق قافلے نے کوہاٹ سے براہ راست پشاور جانا تھا اور رات متنی کے قریب قیام کرنا تھا تاہم پی ٹی آئی نے منگل کو مارچ کا روٹ تبدیل کر دیا۔

Related posts

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

Mobeera Fatima

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ، شبلی فراز مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment