Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کی پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل، مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر چوک توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بامقصد اور بامعنی مذاکرات کا فیصلہ کیا ہمیں امید تھی کہ بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے مگر بدقسمتی سے یہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں اورلانگ مارچ کا بھیانک سایہ دوبارہ نمودارہو رہا ہے، ملکی معیشت کو ہم نے بڑی محنت سے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا کیا ملک دشمنی نہیں ہے؟

شہبازشریف نے پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی اورکہا کہ اگرلانگ مارچ ختم کریں توہم آپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام آیا،اب گروتھ کا وقت ہے،دھرنوں اور لانگ مارچ سے ملک کانقصان ہوگا۔

Related posts

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی فارغ

admin

پورا اسلام آباد بند ، کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں ، وجہ کیا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment